محکمہ ای پی نے جموں صوبے میں تجاوزات اور غیر قانونی قابضین کے خلاف مہم تیز کر دی

0
0

کسٹوڈین جنرل راجندر سنگھ تارا نے وقف املاک جموں کے افسران کا جائزہ اجلاس طلب کیا
لازوال ڈیسک
جموں// کسٹوڈین جنرل راجندر سنگھ تارا نے محکمہ متروکہ وقف املاک جموں کے افسران اور اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ جموں صوبے میں متروکہ املاک پر قبضہ کرنے والوں اور غیر قانونی قابضین کے خلاف مہم کو تیز کریں۔راجندر سنگھ تارا نے کسٹوڈین جنرل جموں و کشمیر حکومت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ متروکہ وقف املاک جموں کے افسران کی ایک میٹنگ وزارت روڈ جموں میں واقع اپنے دفتر کے چیمبر میں محکمے کے کام کاج کا جائزہ لیا۔متروکہ املاک جموں کے کام کاج پر تفصیلی بات چیت کے بعد، کسٹوڈین جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ متروکہ املاک کے محکمے کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ متروکہ املاک کی حفاظت کرے۔ انہوں نے کہا،جیسے ہی اور جب بھی خالی زمین پر تجاوزات کی کوئی رپورٹ محکمہ کے نوٹس میں لائی جاتی ہے، تو محکمہ ریونیو/پولیس کے ساتھ مل کر سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔کسٹوڈین جنرل جے اینڈ کے نے ڈپٹی کسٹوڈینز سے یہ بھی کہا کہ وہ خالی ہونے والی زمین/جائیداد کی نشاندہی کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کریں جس میں تجارتی مقاصد کے لیے دیگر زمینیں بھی شامل ہیں جن پر باڑ لگائی جا سکتی ہے اور کسی بھی قسم کی تجاوزات سے بچنے کے لیے سائن بورڈ نصب کیے جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا