لازوال ڈیسک
راجوریریاست جموں و کشمیر کا محکمہ اعلیٰ تعلیم یقینا اس وقت اپنے سنہری دور سے گزر رہا ہے جبکہ ڈاکٹر اصغر حسن ساموں جیسے زیرک دماغ افسر کی سر پرستی حاصل ہے ۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پرنسپل سیکریٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر ساموں نے محکمہ اعلیٰ میں کئی تاریخی فیصلے لئے ہیں۔اسی سلسلہ کی یہ بھی ایک کڑی ہے کہ مورخہ 19اپریل 2018ئ کو سیول سیکٹریٹ جموں میں منعقد ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری نے ریاست جموں و کشمیر کے شعبہ اعلیٰ تعلیم میں گوجری مضمون کو یوینیورسٹی اور کالجوں میںپی جی اور یو جی کورسز میں شروع کروانے کی یقین دھانی کروائی ہے ۔محکمہ اعلیٰ تعلیم میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر اردو محمد جہانگیر اصغر نے اس تاریخی فیصلے کے موقع پر پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر سامون کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہوئے انھیں علم و ادب کا ایک روشن ستارہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ساموں جیسی ہمہ جہت شخصیت کسی بھی ادارے کیلئے خوش بختی کا باعث ہے۔