محمد یونس خان کے والد ماجد الحاج غلام حسین خان طویل علالت بعد واصل بحق

0
0

مرحوم آبائی قبرستان میں سپرد خاک، سینکٹروں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی وتعزیت
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍طاہرہ تبسم سرپنچ بفلیاز بی کے جد امجد اور محمد یونس خان کے والد ماجد الحاج غلام حسین خان طویل علالت بعد صبح سویرے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے موت کی خبر پھیلتے ہی اطراف واکناف اور ضلع پونچھ وراجوری سے متعلقین رشتہ دار واحباب نمازجنازہ میں شرکت اور لواحقین پسماندگان غمزدگان کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے جائے نشیمن پر پہنچے مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ کی اقتدا میں ہزاروں فرزندان توحید ورسالت نے نماز ادا کی اور بعد ازاں سوگوار کنبہ سے اظہار تعزیت بھی کی اس موقع پر حافظ غلام رسول قاری ابواویس مولانا نظام الدین حافظ نصیر احمد علیمی مولانا عبدالرشید علیمی مولانا محمد قاسم رضا مولانا نثار احمد قاری منظور حسین قادری مولوی الحاج عبدالرحمٰن المعروف مکھنا محمود احمد سرپنچ مستاندرہ سہیل ملک ڈی ڈی سی سرنکوٹ بی ریٹائرڈ زونل ایجوکیشن آفیسر سید الطاف شاہ بخاری سینئر بی جی پی کارکن سید مہتاب حسین شاہ بخاری شبیر احمد راجوروی کے علاوہ پنچایتی عہدیداران پنچایتی نمائندگان اور سماجی کارکنان موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا