محمد بن سلمان نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کی

0
0

ریاض، // سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے دورے پر ائے برطانوی وزیر خارجہ اور ترقیاتی وزیر لارڈ ڈیوڈ کیمرون سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
العربیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں تقویت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہ نماؤں نے خطے کی صورت حال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر برطانیہ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرومپٹن، مشرق وسطیٰ کے امور کے وزیر لارڈ طارق احمد اور متعدد حکام نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا