مہاراشٹر گورو ایوارڈ تقسیم تقریب-2024 کا انعقاد نہایت تزک و احتشام سے بمقام آئی ایم اے ہال، پربھنی میں کیا گیا ۔ ہر سال جے ہند سیوابھاوی تعلیم سنستھا کے تحت پروقار ایوارڈ *مہاراشٹر گورو ایوارڈ* مہاراشٹر کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والی معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے ۔
امسال بھی مہاراشٹر سے تعلمی، سماجی، سیاسی و فلاحی میدان میں بےلوث خدمات کرنے والی سترہ معزز شخصیات کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جن میں محمد احمد مومن کا نام بھی شامل ہے ۔ محمد احمد مومن خلدآباد سے وابستہ ہے ۔ آپ نے صوفیوں اور ولیوں کی اس سرزمین پر معیاری تعلیم کا نظم کرنے کا عزم کیا اور نعمت فاؤنڈیشن ایجوکیشنل اینڈ سوشل خلدآباد کے ذمہ داران و اراکین کے تعاون سے خلدآباد میں جونئیر کے۔ جی تا جونئیر کالج بارہویں سائنس کا قیام عمل میں آیا۔
محمد احمد مومن کی مسلسل کوشیشوں، کاوشوں اور جدوجہد کے باعث آج نعمت اردو اسکول و جونئیر کالج میں تبدیل ہوگیا ہے۔ جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی ہمہ جہت نشوونما اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ یہاں سینکڑوں طلباء وطالبات معیاری تعلیم سے فیض یاب ہورہے ہیں ۔ محمد احمد مومن کو مہاراشٹر گورؤ ایوارڈ سے نوازا جانا پورے علاقے کے لئے فخر کا باعث ہے ۔
ان کے اس اعزاز پر نعمت اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج میں اساتذہ و طلباء نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور شہریان نے یہ توقع ظاہر کی کہ ان کی بے لوث خدمات اسی طرح علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے جاری رہے گی ۔ اس پروگرام میں رئیس انعامدار، راجو لابھانے (وردھا)، یوگیش، تبو پٹیل، شیخ شفیق (چارتھانہ) میں موجود تھے۔
مہاراشٹر گورؤ ایوارڈ کمیٹی کے اراکین کشور واگھولے (اورنگ آباد)، سنجے جیسوال (اوندا)، دلیپ بنکر (پربھنی)، عرفان امودی (اورنگ آباد)،حبیب انعامدار (پربھنی) کی قوم کے معماروں کے لئے لیا گیا یہ اقدام قابل تحسین ہے.