محلہ کلینک سے دہلی والوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے: کیجریوال

0
0

گزشتہ ایک سال میں دو کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ان کلینکس میں اپنا علاج کرایا ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ محلہ کلینک سے دہلی والوں کو کافی حاصل ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک سال میں دو کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ان کلینکس میں اپنا علاج کرایا ہے۔مسٹر کیجریوال نے پروگرام میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کیشو پور سبزی منڈی، شاہ ا?باد ڈیری دو گووند پوری اور کالکاجی مارکیٹ میں پانچ محلہ کلینک کا افتتاح کیا گیا ہے۔ دہلی میں اب کل 533 محلہ کلینک کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 512 محلہ کلینک صبح اور 21 شام کی شفٹ میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا محلہ کلینک پیتم پورہ کی جھگیوں میں قائم کیا گیا اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ لوگوں نے محلہ کلینک کو بہت سراہا اور بہت خوش ہوئے۔ اس کے بعد سویڈن کے سابق وزیراعظم، یونائیٹڈ نیشن جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل محلہ کلینک دیکھنے آئے۔ آہستہ آہستہ، ہم نے محلہ کلینک کو پوری دہلی میں پھیلانا شروع کر دیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو محلہ کلینک سے کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ پچھلے ایک سال میں تمام محلہ کلینکوں میں دو کروڑ سے زیادہ لوگ علاج کر چکے ہیں۔ اچھا علاج ہو رہا ہے، اسی لیے بڑے بڑے پرائیویٹ اسپتالوں میں جانے والے امیر لوگ محلہ کلینک میں علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دہلی کے لوگوں کے خلاف بڑی بڑی سازشیں کیں اور دہلی والوں کے کام کو روکنے کی کوشش کی، لیکن میں ہر دہلی والے کو یقین دلاتا ہوں کہ میں کوئی کام نہیں رکنے دوں گا۔وزیر صحت سوربھ بھردواج نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب گریٹر کیلاش کے کچھ پوش علاقوں میں بھی محلہ کلینک کھولے ہیں جہاں روزانہ 100 سے 125 لوگ علاج کے لیے آتے ہیں۔ بڑے بڑے پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کروانے والے امیر لوگ بھی محلہ کلینک پر اس لیے آ رہے ہیں کہ انہیں سرکاری ڈاکٹر پر بھروسہ ہے۔ ہم محلہ کلینک کے ساتھ ساتھ سرکاری اسپتالوں کو بھی بہترین سطح پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہر شخص کو سرکاری اسپتالوں میں اچھا علاج مل سکے۔اس موقع پر ماحولیات اور ترقی کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے فیصلہ دیا ہے کہ منتخب حکومت کو عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کا حق حاصل ہے۔ دہلی والوں نے بارہا فیصلہ کیا ہے کہ اروند کیجریوال ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ لیکن یہ بی جے پی اور مرکزی حکومت کو قبول نہیں ہے۔ سبھی کو خدشہ تھا کہ لوک سبھا میں دہلی آرڈیننس بل پاس ہونے کے بعد دہلی میں کام ہوں گے یا رک جائیں گے۔ مسائل ہوں گے، لیکن کام نہیں رکے گا۔ آج اس محلہ کلینک کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ جب تک اروند کیجریوال ہیں، دہلی میں کام ہوتا رہے گا۔ مشکلات برداشت کریں گے لیکن کام کو رکنے نہیں دیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا