کہابی جے پی مایوس ہے اور بی جے پی لیڈروں کا ہر بیان اب مایوسی کا شکار ہے
شاہ ہلال
اننت ناگ // جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات پر، پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے، کہ’جنوبی کشمیر کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ پی ڈی پی نے ان کے لیے کیا کیا ہے‘۔انہوں نے کہاکہ پوٹاکی روک تھام کے قانون اور ٹاسک فورسز کی سب سے بڑی مشکلات جنوبی کشمیر میں تھیںاور ہم نے لوگوں کو اس سب سے آزاد کیا۔ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ڈورو کے تاریخی بخشی پارک میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف پی ڈی پی ہی انہیں بی جے پی کے ذریعہ ہماری زمینوں اور نوکریوں کے حوالے سے مظالم سے بچا سکتی ہے۔اسی لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ خاصکر نوجوان پی ڈی پی کو تعاون دے رہیں۔وہیں کالعدم جماعت اسلامی تنظیم پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جماعت الاسلامی تنظیم وادی کے لوگوں کے لیے سماجی کام کر رہی تھی، میرے بطوروزیر اعلیٰ کے دور میں مجھے تنظیم پر پابندی لگانے پر مجبور کیا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا،کیونکہ تنظیم معیاری تعلیم، غریب لڑکیوں کے لیے مالی امداد فراہم کر رہی تھی لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ تنظیم کے اقدامات پر پابندی لگا دی گئی اور انکے زمین و جائداد کو اٹیچ کردیا گیا۔ محبوبہ نے کہا کہ بی جے پی مایوس ہے اور بی جے پی لیڈروں کا ہر بیان اب مایوسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ایک بار پھر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کے سامنے آنے والا ہر مسئلہ پی ڈی پی ہی حل کرے گی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب جموں وکشمیر کے لوگوں کو فوج اور ٹاسک فورس تنگ طلب کررہی تھی تب مرحوم مفتی محمد سعد نے لوگوں کو فورسز کے ظلم و ستم سے نجات دلائی۔ انہوں نے ڈورو شاہ آباد اور برینگ کے لوگوں سے پارٹی امیدوار محمد اشرف ملک کے حق میں ووٹ کی اپیل کی۔تاہم عوامی جلسہ سے پارٹی کے ضلع صدر شیخ جاوید، پارٹی کے امیدوار برائے اسمبلی حلقہ ڈورو محمد اشرف ملک، عبدالسلام ریشی، ایڈووکیٹ میر محمد حسین، گجر لیڈر احمد الدین بملہ،و پیرزادہ شبیر احمد کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی تبادلہ خیال کیا۔