محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری نشست سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گی

0
291

سری نگر،//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی لوک سبھا انتخابات اننت ناگ-راجوری حلقہ سے لڑیں گی جبکہ سری نگر سیٹ سے وحید رحمان پرہ اور شمالی کشمیر سے فیاض احمد میر پی ڈی پی کے امیدوار ہونگے سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈ راور سابق وزیر سرتاج مدنی نے کہاکہ اننت ناگ ، راجوری نشست سے محبوبہ مفتی پارٹی کی امیدوارہوں گی جبکہ یوتھ صدر وحید پرہ سری نگر پلوامہ سے الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کے سابق ایم پی فیاض میرجنہوں نے حال ہی میں پی ڈی پی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی بارہمولہ سیٹ سے پارٹی کے امیدوار ہونگے ۔

محبوبہ مفتی کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف اور ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد سے ہوگا، جب کہ بی جے پی اور دیگر علاقائی پارٹیوں نے ابھی اس سیٹ سے اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا