’محبوبہ جی اپنے والد کا سپنا ساکار کرو‘

0
38

عارضی لیکچرروں کی ہڑتال 204روز میں داخل
لازوال ڈیسک

جموں//گزشتہ کئی ماہ سے اپنی مستقلی کو لیکر ہڑتال پر بیٹھے عارضی لیکچرروں کے دھرنے کا آج 204واںدن تھا جبکہ اس طویل عرصہ میں بھی سرکار نے کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔اسی ضمن میں آج یہاں پریس کلب جموں کے باہرعارضی لیکچرروں نے نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا اور کہا’محبوبہ جی اپنے والد کا سپنا ساکار کرو ساکار کرو‘ اسی سلسلہ میںارون بخشی صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا ملک یوم اساتذہ منا رہا ہے لیکن عارضی لیکچرر آج بھی کئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور یوم اساتذہ کو یوم احتجاج منا رہے ہیں جبکہ اس دن استاد کی مزید اقدار معاشرے کے سامنے رکھی جاتی ہیں اور عارضی لیکچرر آج بھی اپنی مستقلی کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکار نے صرف ہم سے وعدے کئے ہیں مگر وعدے وفا نہیں ہو سکے اورہماری مانگیں پوری ہونے تک یعنی مستقل کرنے تک احتجاجی دھرنہ جاری رہے گا اور سرکار کو اپنے روئے میں بدلائو لاکر کے ہماری مانگ پوری کرنی چاہئے۔دھرنے پر بیٹھنے والوں میںسنجے کمار،زبیر حسین شاہ،رانجن بالا اور شلپا رینا سر فہرست رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا