اساتذہ برادری نے کیا پرتپاک استقبال
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ مجید احمد کوہلی جن کا حال ہی میں ڈائٹ گاندربل سے تبادلہ ہوا ہے، آج پرنسپل ڈائٹ پونچھ کے طور پر براجمان ہوئے جہاں مختلف مقامات پر اور دائٹ پونچھ میں محکمہ تعلیم کے افسران کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پرنسپل موصوف کی باضابطہ شمولیت کے بعد ڈائٹ پونچھ میں ان کے اعزاز میں ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا، اس پروگرام میں محمد امین ثاقب پرنسپل ایچ ایس ایس آڑائی عبدالصبور قادری پرنسپل ایچ ایس ایس سیڑھی خواجہ، عطاء اللہ شاد سینئر لیکچرر بی ایچ ایس ایس منڈی برکت حسن چودھری سینئر لیکچرر جی ایچ ایس ایس منڈی، مظفر احمد سینئر لیکچرر، شبیر احمد پوسوال وارڈن گجر بکروال ہاسٹل ط پونچھ اور ہیڈ ماسٹر ایچ ایس کوٹ فضل آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجید صاحب اسی زمین سے تعلق رکھتے ہیں اور بہت قابل افسر ہیں، وہ ادارے کو آسانی سے اپنی منزلوں کی طرف گامزن کرنے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں اس ضمن میں تعلیمی نظام میں سدھار لانے میں ہمارا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ ہم ان کی نگرانی میں تمام اہداف بروقت حاصل کر لیں گے۔مجید احمد کوہلی نئے پرنسپل ڈائٹ نے ضلع کے محکمہ تعلیم کے تمام افسران اور اہلکاروں کا ان کی مہمان نوازی اور جوش و خروش پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ اس شعبہ کو نئی رفتار دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اپنے خطاب میں برکت چوہدری سینئر لیکچرر نے کہا کہ مجید احمد کوہلی ہمارے محکمہ کا اثاثہ ہیں اور اپنے پورے کیرئیر میں وہ انتظامی عہدوں پر رہے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کی کارروائی ایس منموہن سنگھ سینئر لیکچرر نے کی موجود ہونے والوں میں نمایاں اور نئے شامل ہونے والے پرنسپلڈائٹ میں شامل ہیں۔