مجھے کوئی ٹرم نہیں چاہیے صرف پاکستان کی خوشحالی چاہیے: شہباز شریف

0
56

لاہور، //مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پی پی سے پاور شیئرنگ کے سوال پر جواب میں کہا کہ مجھے کوئی ٹرم نہیں چاہیے صرف پاکستان کی خوشحالی چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کےبعد الیکشن کمیشن پر بہت الزامات لگائے گئے ہیں، دھاندلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
2 اور 3 سال کیلئے وزارت عظمیٰ، (ن) لیگ اور پی پی میں حکومت سازی کے فارمولے پر بات چیت
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں 2018 میں جعلی الیکشنز کے ذریعے ہرایا گیا لیکن ہم نے کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، اب الیکشن کے رزلٹ آچکے ہیں، (ن) لیگ نمبر ون سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعت ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہونا ہے، پارلیمان میں اب سارا عمل ہوگا۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اکثریت دکھائیں تو ہم بڑے شوق سے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، اگر حکومت نہیں بناسکتے تو دوسری جماعتیں باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا