”مجھے شکست دینے بی آرایس200کروڑروپئے خرچ کررہی ہے“:سیتکا

0
0

حیدرآباد//مُلگ کی کانگریس امیدوار سیتکا نے الزام لگایا ہے کہ انہیں شکست دینے کے لیے تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس پارٹی 200کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔ہر ووٹ کیلئے 5ہزارروپئے کی پیشکش کی جارہی ہے۔سیتکانے مُلگ کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم چلائی۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں شراب فروخت ہو رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ شراب کی تقسیم سے مردوں کو شراب کا عادی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مُلگ کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ شدہ شراب تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کانگریس 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنائے گی اور غریبوں کو انصاف دلائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا