متعدد وفود نے وزیر جاوید احمد رانا سے ملاقات کی

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر؍؍صوبہ کشمیر کے پی ایچ اِی ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز (ڈیلی ویجرز وِنگ) کے متعدد وفود نے آج وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا سے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنے مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے ۔صدرپی ایچ اِی ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دیگر کارکنوں کی قیادت میں ایک وفد نے محکمہ کے یومیہ اُجرت اور عارضی ملازمین کے مسائل کو پیش کیا۔

https://jkjalshakti.nic.in/

وزیرموصوف کے سامنے اُٹھائے گئے اہم مطالبات میں سات یا سات برس سے زائد کی سروس کے بعد تمام یومیہ اُجرت والوں کو مستقل کرنا، پی ایچ اِی کے یومیہ اُجرت کے ہر زُمرے کے یومیہ مزدوروں کے لئے کم از کم اُجرت کا تعین اور اِنسانی بنیادوں پر فوت شدہ یومیہ مزدوروں کے زیر کفالت افراد کی ایڈجسٹمنٹ اور مزدوروں کی بقایا تنخواہوں کی ادائیگی شامل ہیں۔وزیر جاوید احمد رانا نے پی ایچ ای ورکروںکے مسائل کو بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی تمام حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ حکومت کے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تمام طبقات کے ملازمین سمیت عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا