لکھنؤ:23جولائی(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مرکزی بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں اچھے دن کی امید کم بلکہ عوام الناس کے لئے مایوسی زیادہ ہے۔
مایاوتی نے ایکس پر لکھا’ پارلیمنٹ میں آج پیش مرکزی بجٹ اپنے پرانے ڈھرے پر کچھ مٹھی بھر امیر و دھنہ سیٹھوں کو چھوڑ کر ملک کے غریبوں، بے روزگاروں، کسانوں، خواتین، محنت کشوں، محرومین و نظرانداز بہوجنوں کے پریشان کن زندگی سے نجات کے لئے اچھے دن کی امیدوں والا کم بلکہ انہیں مایوس کرنے والا زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں چھائی زبردست غریبی، بے روزگاری، مہنگائی، پچھڑاپن اور یہاں کے 125 کروڑ سے زیادہ کمزور طبقات کی بہبود و ان کے لئے ضروری بنیادی سہولیات کے تئیں اس نئی حکومت میں بھی متوقع مبنی بر اصلاح پالیسی و نیت کی کمی۔ بجٹ میں ایسی تجاویزات سے کیا لوگوں کی زندگی خوش و خوشحال ہوپائے گی۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا’ ملک کی ترقی و لوگوں کا بہبود اعداد کے بھول بھلیا والا نہ ہو بلکہ لوگوں کو پریشان کن زندگی سے نجات کے لئے روزگار کے مواقع، جیب میں خرچ کے لئے پیسے/آمدنی جیسی بنیاد ترقی سبھی کی مل کر محسوس بھی ہو۔ریلوے کی ترقی بھی کافی ضروری، حکومت بی ایس پی حکومت کی طرح ہر ہاتھ کو کام دے۔