ریاض انور بلڈانوی
مہینہ لو پھر أ گیا رحمتوں کا
خزانہ ہےگویا کہ یہ برکتوں کا
جوآیاہےرمضاں تو اک نور چھایا
ہوا رحمت ِ رب کا ہر سمت سایا
کِھلاہےمسرّت سےہرایک چہرا
کہ موقع عبادت کا آیا سنہرا
ہیں محو ِ عبادت مسلمان سارے
ہراک سمت ہیں رحمتوں کے نظارے
اتارا گیا اس مہینے میں قرأں
زمانےکوجس سےملانور ِ ایماں
خدانےکیافرض رمضاں میں روزہ
عبادات میں جس کاہےمخصوص درجہ
تراویح رمضاں کی ہےخاص سنت
نبی نےبیاں کی ہےجس کی فضیلت
غرض یہ کہ نیکی کا موسم ہے رمضاں
خدا کا ہے ہم پر کرم اور احساں
کرو قدررمضاں کی کرکے عبادت
خدا کو منا، ملے فیض ِ رحمت