مانو کے دو طلبہ کا قومی ٹریکنگ مہم کے لیے انتخاب

0
0

حیدرآباد، //  پروفیسر محمد فریاد، انچارج این سی سی کی اطلاع کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے دو این سی سی کیڈٹس کا آل انڈیا ٹریکنگ مہم 2023-24 کے لیے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے این سی سی کیڈٹس سینئر انڈر آفیسر قاضی غلام سرور اور جونئر انڈر آفیسر سعد سرور کو اس مہماتی کیمپ کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مانو کے این سی سی آفیسر لیفٹننٹ ایم اے مجیب کے مطابق 20نومبر تا 27 نومبر کل ہند ٹریکنگ مہم کا یہ کیمپ مہاراشٹرا کے کولہاپور میں منعقد کیا جارہا ہے۔ پورے حیدرآباد سے ان دو طلباءکا انتخاب اردو یونیورسٹی کے لیے ایک اعزاز ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا