مانو میں پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں لیب کا افتتاح

0
0

وزارت الیکٹرانکس و آئی ٹی کے 95 کروڑ مالیتی پراجیکٹ کا آغاز

حیدرآباد،// پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کل اسکول برائے ٹیکنالوجی میں اے آر / وی آر لیب اے آر /وی آر(آگمنٹیڈ ریالٹی/ ورچول ریالٹی ) میٹاورس پراجیکٹ لیب کا افتتاح کیا۔ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت ہند (مائیٹی) کے تعاون سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اس لیب کا قیام عمل میں آیا ہے۔ پروفیسر عبدالوحد ڈین ٹیکنالوجی کو 95 کروڑ روپئے مالیتی پراجیکٹ، مائیٹی نے منظور کیا تھا۔ اس لیاب کا قیام اسی پراجیکٹ کے تحت عمل میں آیا ہے۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لیب ضرورت کے مطابق تربیتی پروگرام کی تیاری اور بطور خاص ذہنی طور پر کمزور طلبہ کے لیے تربیت و نگرانی میں مدد کرے گا۔ اس منفرد لیب میں اسٹیٹ آف آرٹ ٹیکنالوجی کے ایڈوانس جی پی یوس اور ہائی پاور کمپیوٹرس شامل ہیں۔ یہ مانو کے تعلیمی معیار کے فروغ کا ثبوت ہے کہ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (مائیٹی) نے مانو کو یہ اہم ترین پراجیکٹ حوالے کیا۔
پروفیسر سید عین الحسن اس پراجیکٹ کے حصول کے لیے ڈین اسکول برائے ٹیکنالوجی پروفیسر عبدالواحد کو مبارکباد دی۔ پروفیسر عبدالواحد نے کہا کہ جدید تحقیق اور دریافت کے آنے والے دور میں یہ لیب ایک سہولت کار کے طور پر کام کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا