مانو میں خواتین کی تحریریں و ادبی ثقافتیں کے موضوع پر قومی کانفرنس

0
0

لازوال ڈیسک
حیدرآباد؍؍ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ تعلیمِ نسواں، انویشی ریسرچ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز اور محکمہ لسانیات و ثقافت، حکومت تلنگانہ کے اشتراک سے دو روزہ قومی کانفرنس بعنوان ’’اردو اور دکن میں خواتین کی تحریریں و ادبی ثقافتیں: عصری منظر نامہ‘‘ کا 10 اور 11؍ اکتوبر کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر آمنہ تحسین، صدر شعبہ و کنوینرکے بموجب افتتاحی اجلاس صبح 10:30 بجے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر اسماء رشید، سکریٹری انویشی کے بموجب شری مامیڈی ہری کرشنا، ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف لینگویج اینڈ کلچر، حکومت تلنگانہ مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر سوزی تھارو، سابق پروفیسر، ڈپارٹمنٹ آف کلچرل اسٹڈیز، ایفلو، حیدرآبا د اور ڈاکٹر کے للیتا، آزاد محقق، مترجم، فلم ساز، حیدرآباد مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر شہناز نبی، سابق پروفیسر، شعبۂ اردو و ڈائرکٹر اقبال چیئر، کلکتہ یونیورسٹی کلیدی خطبہ دیں گی۔ کانفرنس کے دوران 11؍ اکتوبر کو ’’اردو میں خواتین کی تحریریں: تانیثی تنقید و تحقیق‘‘ کے زیر عنوان پینل مباحثہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا