مانسون کی پہلی بارش، گرمی سے ملی راحت

0
45

یواین آئی
نئی دہلیدہلی اور قومی راجدھانی میں بدھ کی صبح مانسون کی پہلی پھوھار سے لوگوں کو تپتی گرمی سے راحت ملی۔ کچھ لمحوں کی جھماجھم بارش نے گندے درخت پودوں کی رنگت واپس لا دی۔ چٹک ہریالی اور بارش سے موسم کا مزاج نرم ہو گیا۔گزشتہ کچھ دنوں سے موسم کا مزاج بدل رہا تھا۔ لیکن کچھ لمحے بادل چھائے رہنے کے بعد دھول بھری آندھی نے شدید گرمی سے پریشان لوگوں کی مشکلیں اور بڑھا دی تھیں۔ منگل کی صبح ہی سے بادل چھائے ہوئے تھے اور لوگ بارش کابے صبری سے انتظار کررہے تھے ۔محکمہ موسمیات نے بدھ کو بارش ہونے کی پیشن گوئی کی تھی۔ منگل کو بھی قومی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کے بعد دل¸ والوں کو گرمی سے تھوڑی راحت ملی تھی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری سیلسیس کم تھا۔محکمہ نے بتایا کہ صبح آٹھ بجے تک 3۔4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور نمی کی سطح 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ کے مطابق بارش کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت 26.2 ڈگری سیلسیس پہنچ گیا۔ کل یہ 30.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ نے آج عام طور پر بادل چھائے رہنے ، دن میں کہیں کہیں ہلکی تو کچھ علاقوں میں اچھی بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس کے ارد گرد ہونے کا اندازہ لگایا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا