ماسکو میں یوکرین کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنایا گیا

0
0

ماسکو، 24 جولائی (یو این آئی) روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ماسکو میں کچھ مقامات پر یوکرین کے ڈرون حملے کو پیر کی صبح ناکام بنادیا گیا۔ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے پیر کی صبح ٹیلی گرام پر بتایا کہ روسی دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے کے قریب دو غیر رہائشی عمارتوں پر ڈرون حملے درج کیے گئے۔ کوئی شدید نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ "24 جولائی کی صبح، کیف حکومت کی جانب سے ماسکو شہر پر دو بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں [یو اے وی] کا استعمال کرتے ہوئے ایک دہشت گردانہ حملہ کی کوشش کو ناکام بنا دی گئی ۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ "دو یوکرائنی یو اے وی کو الیکٹرانک جنگ کے ذریعے تباہ کیا گیا اور وہ گر کر تباہ ہو گئے۔”

وزارت نے کہا کہ "کیف حکومت کی طرف سے کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں، کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا