ماسکو میں حملے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: مسلم علماء کی عالمی یونین

0
0

حملہ آور اسلام کی بجائے علاقائی اور بین الاقوامی انٹیلی جنس جاسوسوں کی نمائندگی کرتے ہیں
یواین آئی

ماسکو؍؍مسلم علماء کی عالمی یونین نے روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مسلم علما ء کی عالمی یونین کے سیکرٹری جنرل علی قارا داوی نے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ماسکو میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
قارا داوی نے کہا ہے’’اس دہشت گردانہ کارروائی کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اگرچہ وہ اسلام کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن وہ اسلام کی بجائے علاقائی اور بین الاقوامی انٹیلی جنس جاسوسوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے توجہ مبذول کرائی ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل نے غزہ میں اپنے حملوں میں شدت پیدا کی ہے، ماسکو میں حملے کا مقصد غزہ میں صیہونیوں کے جرائم کو نظر انداز کرنا اور غزہ سے توجہ ہٹانا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا