’ماتا کی کہانی‘ نے نوراترا فیسٹیول2023، کٹرا میں کامیابی حاصل کی

0
0

لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍نٹرنگ جموں کی سب سے شاندار پریزنٹیشن ’ماتا کی کہانی‘ نوراترا فیسٹیول-2023 کٹرہ میں نمایاں ثابت ہوئی ۔ واضح رہے اس پہل میںفنکارانہ پیشہ ورانہ مہارت کی ایک روشن مثال، اس بین الاقوامی معیار کے میگا تھیٹر شو کا تصور، وضع کردہ، اسکرپٹ، ڈیزائن اور ہدایت کاری پدم شری بلونت ٹھاکر نے کی ہے۔ تاہم جو لوگ اس شو کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ اس بھرپور شو کی تعریفیں کر رہے ہیں جو شو کے ہر یکے بعد دیگرے ایکشن اور تسلسل پر سحر طاری کر دیتا ہے۔دریں اثناء شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں کے زیر اہتمام، اس شو سیریز نے آج 10 شو مکمل کیے جو پیر کو دونوراترا فیسٹیول، کٹرا کے موقع پر شروع ہوئے۔اس موقع پرببیلا رکوال ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ریاسی آج مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے شو کو اس کے بامعنی مواد، متحرک کارکردگی اور اس موقع پر انتہائی مناسب خراج تحسین پیش کرنے پر سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا