مائیکروسافٹ سرور میں خرابی کے سبب بینک، میڈیا اور ایئر لائنز کا کام کاج متاثر

0
0
مائیکروسافٹ سرور  میں خرابی کے سبب بینک، میڈیا اور ایئر لائنز کا کام  کاج  متاثر

نئی دہلی، 19 جولائی // مائیکروسافٹ کے سرور میں جمعہ کو خرابی آنے سےدنیا بھر کے کئی بینک، میڈیا تنظیم، ایئر لائنز اور مواصلات کا کام کاج متاثر ہوا۔

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے سرور کی خرابی کے باعث ٹی وی اور نشریاتی اداروں کی نشریات میں خلل پڑا۔ اس کے ساتھ ہی کئی ممالک کے ہوائی اڈوں پر پروازیں رک گئی ہیں۔

اس دوران مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ سرور میں خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا