لیہہ اور کرگل کے گورنمنٹ پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کا اِلحاق

0
0

جموںوکشمیر بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ جاری رہے گا: اِنتظامی کونسل
لازوال ڈیسک

سری نگراِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں لیہہ اور کرگل کے پولی تکنیکوں اور آئی ٹی آئیزکو جموں و کشمیر بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ الحاق جاری رکھنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میںلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کے بھنڈاری نے شرکت کی۔
یہ فیصلہ لداخ کے طلبا ¿ کے وسیع تر مفاد میں یوٹی لداخ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ یو ٹی لداخ کا اپنا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نہیں ہے اور گذشتہ برس جون 2023 ءکے مہینے میں اِنتظامی کونسل نے تعلیمی سیشن 2024-25 ءکے اِختتام تک جموں و کشمیر بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ گورنمنٹ پولی تکنیک لیہہ و کرگل اور آئی ٹی آئی لیہہ و کرگل کے الحاق کو جاری رکھنے پر غور وخوض کیا تھا اور اسے منظوری دی تھی۔
اَب موجودہ فیصلے سے اس انتظام کو تعلیمی سیشن 2025-26 ءکے اختتام تک یا لداخ یو ٹی کی اِنتظامیہ کی جانب سے اپنا اِنتظام کرنے تک بڑھایا جائے گا۔اِس فیصلے سے جموں و کشمیر بورڈ آف ٹیکنیکل ایگزامنیشن کے شیڈول کیلنڈر کے مطابق لداخ کے پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی میں داخلے کے عمل کو آسان بنانے اور اِمتحانات کے بروقت انعقاد میں مدد ملے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا