کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے سماج میں نیا اعتماد پیدا کیا ہے اور ہندوستان کی قدیم شان کو بحال کیا ہے
لیفٹیننٹ گورنر نے نجی تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی شعبے کو تبدیل کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں
ہمارے ملک کی ترقی کیلئے سب سے اہم وسائل میں سے ایک نوجوان ہیں۔ تعلیم کوہندوستان کے وِکست بھارت کے سفر میں نوجوانوں کے تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہانے آج میران صاحب جموں میں ایشین سکول کے نئے کیمپس کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر سادھوی رتمبھارا، بانی وتسلیاگرام ورنداون نے بھی موجود تھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُتراکھنڈ کے دہرادون کے پریمیئر کو ایجوکیشن بورڈنگ سکول کی اِنتظامیہ کو جموں میں اَپنی شاخ شروع کرنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ معروف اِدارہ طلبأ کو اَقدار پر مبنی معیاری تعلیم فراہم کرنے میں قابل قدر کردار اَدا کررہا ہے ۔اُنہوں نے نجی تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور معاشرے کے تئیں اَپنی ذمہ داری نبھائیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تبدیلی ہمارا عزم ہونا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اِداروں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کچھ اَقدامات کرنے چاہئیں کہ تعلیم سب کے لئے قابل رسائی اور سستی ہو تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کو فائدہ ہو اور تعلیمی شعبہ صحیح معنوں میں جامع ہو۔اُنہوں نے اِفتتاحی تقریب میں ہندوستان کو علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے کے لئے وزیر اعظم کی رہنمائی میں متعارف کی گئی تعلیمی اِصلاحات کے بارے میں بات کی۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ہمارا تعلیمی شعبہ زائد اَز تین دہائیوں کے عرصے سے جمود کا شکار تھا۔ اس نے معاشرے کے حوصلے کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سماج میں ایک نیا اعتماد پیدا کیا ہے اور ہندوستان کی قدیم شان عظمت کو بحال کیا ہے۔اُنہوں نے تدریسی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ باہمی تجرباتی اور باہمی تعاون سے سیکھنے کی حوصلہ اَفزائی کریں اور طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک ساز گار ماحول تیار کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری ملک کی ترقی کے لئے سب سے اہم وسائل میں سے ایک نوجوان ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کو ہندوستان وِکست بھارت کے سفر میں نوجوانوں کے تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے۔اِس موقعہ پراے ڈی جی پی جموں آنند جین،چیئرمین ایشین سکول دہرادون مدن جیت سنگھ،منیجنگ ڈائریکٹر آر ڈی آئی اِنڈیا راجیو گپتا،چیئرمین نیو گاندھی میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی انکش مہاجن،سکول اِنتظامیہ کے اراکین، اَساتذہ اور طلباء موجود تھے۔