لیفٹیننٹ گورنر نے ماہانہ پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ میںجموںوکشمیر کے شہریوں کا’ بھرشٹا چار مُکت ‘مہم میں زبردست شرکت کیلئے شکریہ اَدا کیا

0
0

کہا،پورے معاشرے کا نقطہ نظر شہریوں کو بااِختیار بنانے ، رشوت کے خلاف لوگوں کو متحرک کرنے اور عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کو تقویت دینے میں اہم کردار اَدا کر تاہے
اِنتظامیہ کی رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس کی سخت پالیسی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
کہا، اَمرت کال لوگوں کو ایک شاندار اور تاریخی موقعہ فراہم کرتا ہے کہ وہ ایک مضبوط جموںوکشمیر کی تعمیر کے ایک عزم اور ایک مقصد کے ساتھ کام کریں
نئی دہلی جی۔20 سربراہی اجلاس کے اعلامیہ پر اتفاق رائے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ممالک کو اکٹھا کرنے میں اس کے اہم کردار کا ثبوت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر نے’ بھرشٹار چار مُکت جموںوکشمیر مہم اورجواب دہ طرزِ حکمرانی میں بہتری کیلئے شہریوں سے موصول ہونے والی قیمتی تجاویز کا اِشتراک کرنے کے لئے سراہا
خواتین اور نوجوانوں کارباریوں اور جموںوکشمیر یوٹی کے ترقی پسند کسانوں کی کامیابی کی داستانیں شیئر کیں
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ماہانہ پروگرام ’ عوام کی آواز‘ میں ’ بھرشٹار چار جموںوکشمیر مہم ‘ میں زبردست شرکت کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں اور سول سوسائٹی کے اراکیں کا شکریہ اَدا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس کی سخت پالیسی ہے۔ترقی پسند اورخوشحال جموںوکشمیر کی تعمیرکی خاطر رشوت کی بدعت سے چھٹکارا پانے کے لئے اِجتماعتی کوششوں اور نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو مضبوط بنانے کے لئے مربوط نقطہ نظر کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے اَپنایا گیا پورے معاشرے کا نقطہ نظر شہریوں کو بااِختیار بنانے ، رشوت کے خلاف لوگوں کو متحرک کرنے اور عوام اور حکومت کے درمیان اعتمام کو تقویت دینے میں اہم کردار اَدا کرتا ہے۔اُنہوں نے ترقی پسند معاشرے کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے میں جن بھاگیداری کے اہم کر دار پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ اَمرت کال لوگوں کو ایک منفرد اور تاریخی موقعہ فراہم کرتا ہے کہ وہ ایک مضبوط جموںوکشمیر کی تعمیر کے لئے ایک عزم اور ایک مقصد کے ساتھ کام کریں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان دُنیا کی ایک سرکردہ آواز کے طور پر اُبھرا ہے اور نئی دہلی جی۔20 سربراہی اجلاس کے اعلامیہ پر اِتفاق رائے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کو اکٹھا کرنے میں اس کے اہم کردار کا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جی ۔20 سمٹ کے کامیاب اِنعقادسے جموں و کشمیریوٹی نے بھی اَپنی صلاحیتوں کو اِستعمال کرنے کے مواقع کے ایک نئے دور میں داخل کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَکھنور سے مکیش کمار اور رام بن کے راکیش کمار کو بھرشٹار چار مُکت جموںوکشمیر مہم میں بہتری اور جواب دہ طرزِ حکمرانی کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز کا اشتراک کرنے کے لئے سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ ایمانداری زندگی کا ایک طریقہ بن جانا چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے مزید ہوشیار شہریوں کو آگے آنا چاہیے اور کورپشن کے خلاف جنگ میں اَپنا اہم کردار اَدا کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ اُستاد ریاض احمد شیخ اور ایس پی کالج سری نگر کے گریجویٹ طالب علم نیشنل یوتھ برلائنس ایوارڈ یافتہ عرفی یوسف کا خصوصی ذِکر کیا۔اُنہوں نے سکول نہ جانے والے بچوں کے لئے سیکھنے کا صحیح ماحول پیدا کرنے کے لئے بھدرواہ کی ریٹائرڈ سکول ٹیچر ریوا رینا اور جموں کی ریٹائرڈ بینک ملازم اوما شرما کی کوششوں کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بلدیو راج ، منظور احمد اور مسرت جان سمیت اِختراعی کسانوں کو ان کے عزم اور زراعت اور متعلقہ شعبوں میں بہتری کارکردگی کا سلسہ جاری رکھنے پر مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ماہانہ پروگرام ’ عوام کی آواز ‘ کے آج کی قسط کے دوران جموںوکشمیر یوٹی کی خواتین اور نوجوان کاروباریوں کی متاثر کن کامیابی کی داستانیں شیئر کیں۔اُنہوں نے کہا کہ اودھمپور سے تعلق رکھنے والی ریتیکا مہاجن جیسی نئے دورے کی خواتین کاروباری جموںوکشمیر یوٹی کی سماجی و اِقتصادی ترقی کی قیادت کر رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کشتواڑ کے ہدیال گائوں کی گلشن بانوں اَپن ے ضلع میں تبدیلی کی کرن بن گئی ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس کا کاروبابری منصوبہ ٹیلنٹ ، جذبے اور پختہ عزم کا ثبوت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گرین ہائوس پروجیکٹوں کی ترقی، مگس پالن اور سپائس یونٹ کے قیام کے لئے کھڈینیر بارہمولہ کے عامر لون اور سری نگر کے باسط حسین کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں میں بڑے خوابوں کی طرف فطری کشش اور روشن مستقبل کی تعمیر کا عزم ہوتا ہے۔ اُنہوں نے بانڈی پورہ کے محمد حسین کا ذکر کیا جنہوںنے نئی دریافت اور خوابوں کی تلاش میں اپنی ایم این سی کی نوکری چھوڑ دی اوربھیڑ فارمنگ میں اَپنا کاروبار شروع کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں کے سوم دَت شرما، ڈوڈہ کی روزی بانو، فیضان الشفیع سے حاصل کردہ تجاویز کو جموںوکشمیر یوٹی میں علاقائی زبانوں کو فروغ دینے ، دیہی ذریعے معاش مشن کے تحت چلائے جانے والے سیلف ہیلپ گروپوں کے تحت کاروباری اِکائیوں کو بڑھانے اورآف بیٹ مقامات کے لئے زرعی سیاحت کو فروغ دینے کے بارے میں دئیے گئے مشوروں کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے سری نگر سے اَفضل صدیقی ، جموں کے دانش سمنوتر ار شوپیاں سے صہیب احمد کے نوجوانوں کے لئے کیرئیر کے آپشن کے طور پر سیاحت کو فروغ دینے کے بارے میں معلومات کا بھی اشترک کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا