لیفٹیننٹ گورنر نے شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی 47ویں میٹنگ کی صدارت کی

0
0

اس سال، 5.12 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شری امرناتھ جی کے مقدس غار میں درشن کیے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے جمعہ کوراج بھون میں شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (SASB) کی 47ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں شرائن بورڈ کے معزز اراکین، شری ڈی سی رائنا، محترمہ کیلاش مہرا سادھو، شری کے این رائے، ڈاکٹر شیلش رائنا اور پروفیسر وِشو مورتی شاستری نے شرکت کی۔
بورڈ نے معزز لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں جموں و کشمیر کی سول انتظامیہ، پولیس، فوج، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (CAPFs)، ڈیزاسٹر ریسپانس فورسز، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، صحت اور صفائی کے کارکنوں، خدمت گزاروں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شری امرناتھ جی یاترا کے کامیاب انعقاد پر سراہا۔
اس سال، 5.12 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شری امرناتھ جی کے مقدس غار میں درشن کیے۔ یہ گزشتہ بارہ سالوں میں سب سے زیادہ یاتریوں کی تعداد ہے۔بورڈ نے عقیدت مندوں کے لیے سہولیات اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیا۔
بورڈ کے اراکین نے میٹنگ کے دوران پیش کیے گئے ایجنڈا پوائنٹس پر اپنے قیمتی مشورے دیے۔ انہوں نے اس سال کی یاترا کے دوران شرائن بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کی جانب سے آدھار پر مبنی رجسٹریشن کے کامیاب نفاذ، قطاروں کے بہتر انتظام اور دیگر عقیدت مندوں کے لیے کی گئی کاوشوں کو بھی سراہا۔
شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سالانہ مقدس یاترا سے متعلق مختلف جاری کاموں اور دیگر اہم عوامل پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس موقع پر شرائن بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او، یو ٹی ایڈمنسٹریشن کے سینئر افسران اور شرائن بورڈ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا