لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں ’’ میری ماں، میرا دیش ‘‘ پروگرام میں شرکت کی

0
0

مجاہدین آزادی اور شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
کہا، میں مادر وطن کیلئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے مجاہدین آزادی اور بہادروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر تا ہوں۔ اِن کی شہادت کی یادیں ہمیشہ ہمارے دِلوں میں زندہ رہیں گی اور ہمیں متاثر کرتی رہیں گی۔
پنچ پران عہد ، وسو دھاوندن ، ویرون کاوندن اور جموںوکشمیر یوٹی اَمرت کیلاش یاترا ہمارے عزم ، ہمارے جذبے اور مادر وطن کیلئے لماری لگن کی عکاسی کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
نوجوانوں کو بہادر دِلوں کی بہادری اور حوصلے سے متاثر ہونا چاہیے اور عظیم رہنمائی کے لائق وارث بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں ’’ میری ماں ، میرا دیش ‘‘ پروگرام میں شرکت کی۔طلباء ، عام آدمی ، پنچایتوں ، ، بلاکوں ، اَربن لوکل باڈیز کے مٹی مترا ما در وطن کی مٹی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اِکٹھے ہوئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مجاہدین آزادی اور شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور طلباء ، پی آر آئی کے اَرکان اور عوام کو ’’ پنچ پران‘‘ عہد کروایا۔ اُنہوں نے مجاہدین آزادی اور ان کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اور ان سے آشیر واد لیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ میں وطن کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے مجاہدین آزادی اور بہادروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی شہادت کی یادیں ہمیشہ ہمارے دِلوں میں زندہ رہیں گی اور ہمیں متاثر کرتی رہیں گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پنچ پران عہد ، وسودھا وندن ، ویرون کاوندن اور اَمرت کیلاش یاترا پورے جموں وکشمیر یوٹی میں ہمارے عزم ، ہمارے جذبے اور وطن کے لئے لگن کی عکاسی کرتی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ بہادر وں کی بہادری اور حوصلے سے تحریک لیں اور عظیم لیڈروںکی طرح بننے کی کوشش کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر کی پاک سرزمین کی مٹی جلد ہی اَمرت کیلاش میں قومی راجدھانی پہنچے گی۔اُنہوں نے کہاکہ یہ ہمارے بہادروں کی قربانی کی علامت ہے ، جموںوکشمیر کے لوگوں کی نئے خوابوں اورنئی اُمنگوں کی عکاس ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وسودھاوندھن پروگرام ہمیںقدرت کے تقاضوں کو تقویت بخشنے کے تئیں ہمارے فرض کی یاد دِلاتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر گائوں میں 75 پودے لگانے اور ’’ اَمرت واٹیکا‘‘ تیار کرنے کی مہم دیر پاترقی کی کوششوں کے لئے خود کو دوبارہ وقف کرنے کا ایک موقعہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پوری قوم اور پوری دُنیا ایک کنبہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرے میں اَمن اور خوشحالی ہمارا مشترکہ مقصد ہوناچاہیے۔اُنہوں نے کہا ،’’آئیے ہم خود کو مہاتما گاندھی ، سردار پٹیل ، لوک مانیہ تلک جیسی عظیم ہستیوں کے نظریات کے لئے وقف کریں اور سماج کے وسیع تر مفاد کے لئے کام کریں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ جاری ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ مہم کے تحت ماں بھارتی کے بہادر بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے جموںوکشمیر کے ہرگائوں میں شیلا فلکم نصب کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی ممبران پر زور دیا کہ وہ اِس مہم میں طلباء ، نوجوانوں اور مقامی باشندوں کو بڑی تعداد میں شامل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ عظیم ہستیوں ، شہدأ اور عظیم اَرواں کی یادوں کا احترام کرنے کے لئے پُر عزم ہے جنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے پُر اَمن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے اَپنی زندگی وقف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘ کے تحت سری نگر میں اِنسانی زنجیر کا ریکارڈ توڑنے پر طلباء ، عوام اور ضلع اِنتظامہ کو بھی مُبارک باد دی ۔ آج کی تقریب میں زائد اَز15,000اَفراد نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ، مجاہدین آزادی ، ان کے اہل خانہ ، پی آر آئی کے اَرکان اور طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا