لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں صوبہ کشمیر سے پہاڑی کمیونٹی کے 160 رُکنی وفد سے بات چیت کی

0
0

وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت قبائلی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے کیلئے پُرعزم ہے:سنہا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون سری نگر میں صوبہ کشمیر سے پہاڑی کمیونٹی کے 160 رُکنی وفد سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میںحکومت قبائلی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ یہ جموںوکشمیر یوٹی کی قبائلی آبادی کے لئے ترقی، خوشحالی، استحکام اور اُمید کا ایک نیا دور ہے۔‘‘ صوبہ کشمیرکے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران نے جموں و کشمیر میں پہاڑیوں، پڈاری، کولی اور گڈا برہمن کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔
سابق آئی جی پی ایس راجا اعجاز علی نے کہا،’’یہ جموں و کشمیر کی پہاڑی آبادی کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ پہاڑی کمیونٹی کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنا وزیر اعظم نریندر مودی جی کے سب کا ساتھ، سب کا وِکاس کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ پہاڑیوں کو کئی دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا لیکن اَب اگلے 10 برسوں میں ہم اَپنی زندگی میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے۔‘‘
عبدالمجید زنددل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں پہاڑیوں کو 70 برس سے زیادہ کی جدوجہد کے بعد حقیقی معنوں میں آزادی ملی ہے۔اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد خان نے کہا کہ ہماری آواز کو کئی دہائیوں تک دبایا گیا تھا لیکن لیفٹیننٹ گورنر کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے ہمیں مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔ دورانِ بات چیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پہاڑی رہنما، کمیونٹی کے عمائدین اور کمیونٹی کے نوجوان موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا