پورے جموںوکشمیر نے یوم آزادی کے موقعہ پر اتحاد ، بھائی چارے اور ایک جذبے کے ساتھ اَپنے آپ کو’وِکست بھارت‘ اور تیز تر اور جامع معاشی ترقی کے سفر میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کے لئے وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے ہر شہری سے جموںوکشمیر یوٹی اور ملک کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی اپیل کی ہے
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ کا 29واں قسط جموںوکشمیرکے بہادروں اور نوجوانوں کے نام وقف کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ جوانی عزم ، خواب اور لگن کی عمر ہے ۔ نوجوان تبدیلی کی طاقت ہے ۔ آج جموںوکشمیر نوجوانوں کی تخلیقی طاقت کا مشاہدہ کر رہا ہے جو ایک بہتر مستقبل بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور ایک پُر اَمن اور خوشحال جموںوکشمیر یوٹی کی تعمیر کے لئے وقف ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو یومِ آزادی کی تقریبات میں اُن کی پُر جوش شرکت پر مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا،’’ پورے جموںوکشمیر نے یوم آزادی کے موقعہ پر اتحاد ، بھارئی چارے اور ایک جذبے کے ساتھ خود کو ’ وِکست بھارت ‘اور تیز تر اور جامع اِقتصادی ترقی کے سفر میں اَپنا حصہ ادا کرنے کے لئے وقف کیا۔ اَب ہمیں جموںوکشمیر یوٹی اور ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی اُن عظیم شخصیات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے سماج کی ترقی کے لئے اہم کرداراَدا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ’ میری مٹی ، میرا دیش‘ مہم ان گمنام بہادروں کو تسلیم کر رہی ہے اور اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جن کی بہادری اور بے لوثی کی داستانیں حب الوطنی کے جذبے کو اُبھارنے کے لئے مشعل راہ ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ اِس برس ہم نے یوم آزادی پر نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے ، خواتین کی خوشحالی اور بااِختیار بنانے کا عزم کیا ہے ۔ حکومت پہلے ہی ایک مؤثر طویل مدتی حکمت عملی تیار کر رہی ہے اور ہمیں اس خواب کو پورا کرنے کے لئے اِکٹھا ہونا چاہیے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آئیے ہم ، سب کے لئے ایک شاندار مستقبل تعمیر کریں۔اُنہوں نے اِس مہینے کے قسط میں ان خواتین کاروباریوں کی کامیابی کی داستانیں شیئر کیں جو اَپنے عزم سے دوسروں کو متاثر کر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خواب ، لگن اور محنت کامیابی کی کنجی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مگس پالن میں پلوامہ سے آسیہ جان کی غیر معمولی کامیابی دوسروں کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے رہی ہے۔رام بن کی حنا لطیف خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کی شاندار کامیابی کی داستان رقم کر رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ حنا لطیف اَپنے فوڈ پروسسنگ یونٹ سے دیگر خواتین کو بھی بااِختیار بنا رہی ہے۔اُنہوں نے ضلع ڈوڈہ کی تابندی اور نازیہ کوثر کا خصوصی تذکرہ کیا جو مشن یوتھ کی’’ تیجسوینی ‘‘ سکیم سے فراہم کردہ موقعہ کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروباری بن گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے بانڈی پورہ کی ممتاز ہ بیگم کی بھیڑ پالن کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے ان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز ہ بیگم کی عزم اور ہمت کی زندگی کی داستان دوسروں کو متاثر کر تی ہے۔اُنہوں نے بسنت گڈھ کی للیتادیوی اور اس کے سیلف ہیلپ گروپ کی 50 دیگر خواتین کی کامیابیوں کا اِشتراک کیا جو معاشی بااِختیار بنانے کے مقصد کی طرف اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مدھیہ پردیش کی ایک خاتون سائیکلسٹ آشا مالویہ کے ساتھ اَپنی ملاقات کو بھی یاد کیا جو گزشتہ 10مہینوں سے بھارت کے سائیکل کے دورے پر تھیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے عبدالغنی شیخ اور پریتم سنگھ جیسے ترقی پسند کسانوں کا بھی خصوصی تذکرہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی طرف سے جوار کو ایک خوراک کے طورپر فروغ دینے پر زور دینے کے بعد جو ہندوستان اور دُنیا کے دُور دراز علاقوں تک غذائیت کو لے جانے میں مدد کرے گی اور کسان اِس سمارٹ فصل کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔بارہمولہ کے عبدالغنی شیخ پہلے کسان ہیں جنہوں نے باجرے کی کاشت شروع کی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کشتواڑ کے پریتم سنگھ نے زراعت ، باغبانی اور ڈیری کو بغیر کوی رُکاوٹ کے مربوط کیا ہے اور ان زرعی پیشہ ور اَفراد کے لئے اُمید کی کرن بن ئی ہے جو اختراعیت ، تجربہ اور خواہش رکھتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے نشاد احمد اور سرجیت سنگھ کی طرف سے صفائی ملازمین اور والمیکی کمیونٹی کی تعلیم اور ہمہ جہت کے حوالے سے موصول ہونے والی تجاویز کو شیئر کرتے ہوئے حکومت کے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صفائی ملازمین ، والمیکی کمیونٹی اور دیگر محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کریں گے جو کئی دہائیوں سے ترقیاتی عمل سے باہر تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں اور حکام کو شہریوں سے ملنے والی قیمتی تجاویز پر مناسب کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔