لیجنڈز لیگ کرکٹ کی فاتح او ررَنر اَپ ٹیموں سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لیجنڈز لیگ کرکٹ۔ 2024 کی فاتح اور رَنر اَپ ٹیموں سے ملاقات کی۔ فائنل میچ بدھ کے روز بخشی سٹیڈیم سری نگر میں کھیلا گیا۔
ٹیموں میں سابق اِنٹرنیشنل کرکٹرز یوسف پٹھان، شہباز ندیم، ایلٹن چگمبورا، ہیملٹن مساکڈزا، نکھل چوپڑا اورٹیم کے دیگر اَرکان ، ٹیم اونرس اور آفیشلز شامل تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی ، لگن اور جذبے کے لئے لیجنڈکرکٹروں کو مُبارک باد دی ۔لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل میچ جو سائوتھرن سپر سٹارز اور کونارک سوریاس اوڈیشہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سپر اوور میں سائوتھرن سپر سٹارز نے جیت لیا۔