لیفٹیننٹ گورنر نے این آئی ٹی سری نگر میں نئے گرلز ہوسٹل کا اِفتتاح کیا

0
0

ہمیں اَمرت کال میں اِختراع پر مبنی معیشت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے:سنہا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سر ی نگرمیں نئے گرلزہوسٹل کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے این آئی ٹی اِنتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کو مُبارک باد د ی ۔اُنہوں نے کہا،’’یہ سہولیت ہماری بیٹیوں کے لئے وقف ہے جو سائنس، ٹیکنالوجی، اِنجینئرنگ اور ریاضی۔ ایس ٹی ای ایم تعلیم میں رُکاوٹوں کو توڑ رہی ہیں اور اِختراعات اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو تشکیل دینے کے لئے تیار ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے خصوصی اَفرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا جو مقامی چیلنجوں کو حل کرنے کے قابل بھی ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ این آئی ٹی جیسے اِداروں کی سب سے بڑی ذمہ داری اِختراع کاروں کی نئی نسل تیار کرنا ہے ۔ ہمیں امرت کال میں اختراع پر مبنی معیشت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ ملک میں اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ طلبأ کے مستقبل پر مبنی صلاحیتوں کی تعمیر، تعلیمی اِداروں اور صنعتوں کے مابین ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ماحول پیدا کریں۔ہمیں ایس ٹی ای ایم ۔سائنس ، ٹیکنالوجی ، اِنجینئرنگ اور ریاضی کے کورسوںمیں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کو بھی یقینی بنانا چاہئے۔این آئی ٹی میں لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے تعلیمی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلی کا بھی اِشتراک کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ آج ہمارے تعلیمی اِدارے جدید تعلیمی پروگراموں کے مراکز کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فراہم کئے جانے والے نئے مواقع کے ساتھ ہم مستقبل میں عالمی علمی معیشت پر صحیح معنوں میں غلبہ حاصل کر سکتے ہیں۔آج جس جدید ترین ہوسٹل کا اِفتتاح کیا گیا ہے وہ کیمپس میں طالبات کو اَقامتی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر این آئی ٹی پروفیسر اے رویندر ناتھ، آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر بلال محی الدین بٹ اور این آئی ٹی سری کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا