لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلوارا میں اٹیسٹیشن و پاسنگ آوٹ پریڈ میں حصہ لیا

0
0

جموں //لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج سبسی ڈیری ٹریننگ سینٹر تلوارا ریاسی میں منعقدہ بی آر ٹی سی کے 14ویں بیچ سے تعلق رکھنے والے ٹرینز کے اٹیسٹیشن و پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔
چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی جے اینڈ کے دِلباغ سنگھ ، اے ڈی جی پیز ڈاکٹر بی سری نواس ، اے کے چودھری ، ایس جے ایم گیلانی ، عبدالغنی میر ،ایم ایس سلاریہ اور منیر احمد خان ،ڈائریکٹر ایس کے پی اے اودھمپور ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال ،آئی جی پی جموں مکیش سنگھ ، کمانڈنٹ 126ویں بٹالین سی آر پی ایف پردیپ سنگھ کائلے ،پرنسپل ایس ٹی سی تلوارا انیل کمار کٹوچ ، ڈپٹی کمشنر ریاسی اِندو کنول چب کے علاوہ اعلیٰ پولیس اور سول افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
تربیت سے فارغ شدہ افراد کو تربیت مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اُنہیں اپنے فرائض دیانت داری اور لگن سے انجام دینے کی صلاح دی۔اُنہوں نے ڈی جی پی دِلباغ سنگھ کی سربراہی میں پورے پولیس فورس اور پرنسپل ایس ٹی سی تلوارا کو ریکروٹ کانسٹیبلوں کے 14ویں بیچ کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے میں اُن کی اعلیٰ کوششوں کی سراہنا کی۔
تربیتی پروگراموں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام تمام تربیتی اداروں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کی اہم ضرورت ہے تاکہ پولیس فورس میں موجودہ تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیتیں پید ا کی جاسکے ۔
اس تربیتی پروگرام میں 107 پوسٹ گریجویٹ اور 239 گریجویٹوں کی پاسنگ آوٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اربن لوکل باڈیز ، پنچایتوں کے انتخابات اور امن و قانون قائم رکھنے کے دوران اُن کی کارکردگی کو سراہا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں اینڈ کشمیر پولیس اپنی خدمات اور بے شمار قربانیوں کے لئے مانا جاتا ہے بالخصوص اُن کی وہ خدمات جو انہوں نے پچھلے تین دہائیوں کے دوران جے اینڈ کے میں ملی ٹنسی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انجام دیں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مارچ پا س میں حصہ لینے والے لوگوں کی سراہنا کی ۔ اُنہوں نے کریڈٹوں کے روایتی پریڈ کا معائینہ کیا۔

اس سے قبل ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کا اِستقبال کیا اور جوانوں کے لئے پولیس فورس کی طرف سے مختلف بہبودی کے اقدامات کے بارے میں تفصیل پیش کی ۔
پرنسپل ایس ٹی سی تلوارا نے اس موقعہ پر کہا کہ آج کے تربیتی پروگرام میں 1152امید واروں نے حصہ لیا ۔طارق احمد کو بہتر اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا قرار دیا گیا اور انہیں سلیکشن گریڈ ترقی سے نوازا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا