لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

0
0

ریاسی حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔انہوں نے لوگوں کو ریاسی حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی کی۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں پیر کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس سربراہ آر آر سوین، اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار، اے ڈی جی پی جموں رینج آنند جین کے علاوہ صوبائی انتظامیہ کے آفیسران نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران پولیس سربراہ آر آر سوین نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ریاسی حملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایل جی منوج سنہا کو بتایا گیا کہ راجوری ، پونچھ اور ریاسی اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران ایل جی منوج سنہا نے ریاسی حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے بتایا کہ ریاسی میں یاترا گاڑی پر حملہ انسانیت سوز ہے اورجس نے بھی اس گھناونے فعل کو انجام دیا اس سے جلدازجلد کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایل جی منوج سنہا کو ریاسی میں مفرور ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریف کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا