لیفٹیننٹ گورنر سرینگر میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شامل ہوئے

0
104

وکست بھارت سنکلپ یاترا نے معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات میں خود اعتمادی کا احساس پیدا کیا ہے: ایل جی سنہا
آج پوری قوم کو اس پر فخر ہے جو جموں و کشمیر نے پچھلے چار برسوں میں حاصل کیا ہے : لیفٹیننٹ گورنر
لازوال ڈیسک
سرینگرلیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا آج سرینگر میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں شامل ہوئے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں شہریوں کی بھر پور شرکت کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیز رفتار ترقی کو جامع ترقی اور ترقی یافتہ بھارت میں ترجمہ کرنے کی کوششوں کی ستائش کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ” وکشت بھارت سنکلپ یاترا نے معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات میں خود اعتمادی کا احساس پیدا کیا ہے ۔ جن بھاگیداری اس یاترا کی طاقت ہے اور لوگوں کی اجتماعی طاقت اسکیموں کی سنتر پتی اور معاشی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرے گی “۔ مساوی اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں فلاحی اسکیموں اور تمام شعبوں میں تیز رفتار ترقی نے غریب سے غریب لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے پائیدار آمدنی اور معیاری زندگی کیلئے عام آدمی کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے کیلئے بااختیار اور قابل بنایا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ”آج پوری قوم کو اس پر فخر ہے کہ جموں و کشمیر نے پچھلے چار برسوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے ۔ ہماری مسلسل توجہ ترقی کیلئے خواتین ، کسانوں اور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر مرکوز ہے ۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے مواقع تک رسائی حاصل کریں اور ان کا مکمل استعمال کریں “۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ ہمیشہ پوری لگن کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے سرینگر شہر کو شہری تبدیلی کی ایک بہترین مثال میں تبدیل کرنے کیلئے سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور میونسپل کارپوریشن کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 کو خوش آمدید کہنے کیلئے لال چوک میں بڑے پیمانے پر اور اپنی نوعیت کا پہلا نئے سال کا جشن اور رات گئے تک تہوار لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی اور کشمیر کی قدیم شان کی بحالی کا اشارہ ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں اور شہریوں سے ” ہمارا سنکلپ وکشت بھارت “ کا عہد کروایا ۔ انہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف اسکیموں کے تحت مستحقین کو منظوری لیٹر حوالے کئے ۔ اس موقع پر مستفید ہونے والوں نے اپنے تجربات اور کامیابی کی کہانیاں بھی سنائیں ۔ اس موقع پر آئی جی پی کشمیر ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈی آئی جی سی کے آر سرینگر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ ، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا