لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار کا راشٹریہ رائفلز بٹالینز کا دورہ

0
0

سری نگر، // فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے بارہمولہ اور کولگام اضلاع میں راشٹریہ رائفلز بٹالینز کا دورہ کیا۔انہوں نے تمام رینکس کو اعلیٰ درجے کی چوکسی برقرار رکھنے کی تاکید کی۔اس دوران فوج کی چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے جمعہ کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ’ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ راشٹریہ رائفلز بٹالینز کا دورہ کیا‘۔انہوں نے کہا: ’فوجی کمانڈر نے بارہمولہ اورکولگام اضلاع میں حالیہ آپریشنز کے دوران باریک بینی سے منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لیے فوجی جوانوں کی تعریف کی‘۔انہوں نے تمام رینکس کو اعلیٰ درجے کی چوکسی برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

https://www.joinindianarmy.nic.in/
قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چک تاپر علاقے میں 14 ستمبر کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر میں تین عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں 28 ستمبر کو ہونے والے ایک انکائونٹر میں دو عدم شناخت ملی ٹینٹ مارے گئے۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا