لڑکیاں ہندوستان کی ترقی کافیصلہ کر رہی ہیں :دھنکھڑ

0
0

کہااُمنگوں سے پر بنیں، اب ہمارے پاس ایک ماحولیاتی نظام ہے جہاں آپ اپنی پوری صلاحیت کا ادراک کر سکتے ہیں
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍نائب صدر، جگدیپ دھنکھڑ نے آج کارپوریٹ اور صنعت کے لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے تعلیمی اداروں، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم سے وابستہ اداروں کی دل کھول کردست گیری کریں۔اندرا پرستھ کالج برائے خواتین کی صد سالہ تقریبات میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نے تعلیمی اداروں کے لئے سی ایس آر فنڈز میں تعاون پیش کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس معاملے پر صنعتی برادری کے ساتھ بات چیت کرنے میں خوشی ہوگی۔ طلباء کو جمہوریت میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز کے طور پر بیان کرتے ہوئے، دھنکھڑ نے وہاں موجود لڑکیوں کو امنگ سے پر بننے کی تلقین کی، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ایک ماحولیاتی نظام پہلے ہی تشکیل پا چکا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا پوری طرح سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’یہ آپ کے لیے بڑا سوچنے کا وقت ہے، آپ کے لیے جس طرح سے آپ سوچنا چاہتے ہیں سوچنے کا وقت ہے‘‘۔
نائب صدر نے مزید کہا کہ موثر حکمرانی کے نتیجے میں خواتین کے تفویض اختیارنے ہماری لڑکیوں کو بھارت@2047 کی میراتھن میں اہم شرکاء ہونے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’آپ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہمارے مارچ کی مؤثر قیادت کریں گی۔آپ ہندوستان کو دنیا کی اقوام میں چوٹی پرلے جائیں گی‘‘۔ تعلیم کو سب سے زیادہ اثر انگیز تبدیلی کا طریقہ کار بتاتے ہوئے،دھنکھڑ نے کہا کہ تعلیم ہی وہ تبدیلی ہے جو سماج میں برابری لا سکتی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم ایک انقلاب ہے، لڑکیوں کی تعلیم ایک دور بدلنے والی ہے۔دھنکھڑ نے زور دے کر کہا کہ‘امرت کال’ امید اور بے پناہ امکانات کا وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا‘‘ہندوستان پہلے سے ہی ایک عالمی معیشت ہے اور سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے پسندیدہ مقام ہے، ہماری ترقی بے مثال ہے، دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے’’۔
اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ کبھی بھی ناکامی سے خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی کا خوف ترقی کا قاتل ہے، ناکامی کا خوف اختراع کا قاتل ہے، ہر ناکامی کوترقی کے زینے کے طور پر لینا ہوگا۔ ‘ناری شکتی وندن ادھینیم’، ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ اور ایل پی جی کنکشن کی تقسیم جیسے حالیہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے، دھنکھڑ نے کہا، ’’ہمارے پاس اس صدی میں ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ لڑکیاں ہندوستان کی ترقی کافیصلہ کررہی ہیں!‘‘۔
نائب صدر جمہوریہ نے وہاں موجود طلباء سے اپیل کی کہ وہ قابل فخر ہندوستانی بنیں، بھارت کا احترام کریں اور قوم کے غیر معمولی عروج پر یقین رکھیں۔ انہوں نے معاشی قوم پرستی کی پیروی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیااورکہاکہ ‘سودیشی’ کے خیال پر عمل کریں اور‘ووکل فارلوکل’ بنیں۔ اس موقع پر دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ، گورننگ باڈی، کالج کے چیئرپرسن آلوک بی شری رام، فیکلٹی ممبران، طلباء اور دیگر معززین موجود تھے۔

جموں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے پوسٹس پر پابندی عائد :ڈپٹی کمشنر
جموں،07فروری(یو این ا?ئی)جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں سوشل میڈیا پورٹلز پر ایسے پیغامات اپ لوڈ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیاہے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کو زک پہنچنے کا اندیشہ لاحق ہو۔
ضلعی ترقیاتی کمشنر جموں کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹوں پر توہین آمیزاور اشتعال انگیز پیغامات/پوسٹس شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکم نامے کے مطابق اس طرح کے پیغامات سے انسانی جانوں اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لہذا اس پر فوری طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا یہ حکم فوری طورپر نافذ العمل ہوگا اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں ریزرویشن بل پاس ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کے ساتھ ساتھ من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افواہوں سے بچنے کی خاطر اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے جبکہ مجوزہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر بھی ضلعی انتظامیہ نے سخت ترین اقدامات اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا