لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ء

0
0

ایم سی سی ضلعی ٹیموں اورایف ایس ٹیز نے 12,963 قابلِ اعتراض مواد کو ہٹادیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی طرف سے لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے اعلان کے بعد چیف الیکٹورل آفس جموںوکشمیر کی نگرانی میں ایم سی سی نافذ کرنے کے لئے اِنتخابی مشینری حرکت میں آگئی اور اس بات کو یقینی بنایاکہ ایم سی سی کے نفاذ کے بارے میں الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔اِس سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر فلائنگ سکارڈاور ایم سی سی کی ٹیموں نے مشن موڈ میں سرکاری اور نجی املاک سے 12,963 قابلِ اعتراض مواد کو ہٹادیا۔
اِس سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام 20 اَضلاع سے کل 680 وال رائٹنگ ، 3815 پوسٹروں ، 3320 بینروں اور 5148 متعلقہ موادکو ہٹایا گیا ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایم سی سی کی 357 ضلعی ٹیموں نے فلائنگ سکارڈ (ایف ایس ٹی) کے ساتھ مل کر قابل اعتراض مواد ہٹانے کا پورا عمل انجام دیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا