لوک سبھا انتخابات

0
58

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرگاندربل میں سرکاری ملازم کے خلاف کاروائی
مختار احمد
گاندربل؍؍سیاسی پارٹیوں کی طرف سے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں گاندربل انتظامیہ نے ایک سرکاری ملازم کو برطرف کردیاہے۔اس سلسلے میں حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق منیر احمد تیلی نامی ملازم جوکہ محکمہ تعلیم میں مڈل سکول صفاپورہ میں سی پی ڈبلیو تعینات ہے کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جو کہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے ایک انتخابی ریلی میں شرکت کررہا تھا کو نوڈل آفیسر ایم سی سی گاندربل کی طرف سے موصولہ ہدایت کے مطابق فوری طور پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا