لوک سبھا انتخابات 2024

0
91

جی ایچ ایس ایس بوائز بھدرواہ میں سویپ پروگرام کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن (سویپ) اقدام کے تحت آج یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بوائز بھدرواہ میں ایک ووٹرز بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جبکہ بیداری پروگرام کا مقصد ووٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور شہریوں میں انتخابی خواندگی کو فروغ دینا تھا، خاص طور پر آنے والے لوک سبھا انتخابات 2024 تک پہلی بار ووٹ دینے والوں کیلئے۔اس دوران سویپ کے تحت حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ڈوڈہ میں ضلعی انتخابی اتھارٹی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک وسیع سویپمہم شروع کی ہے۔ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں میں ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈا، ہرویندر سنگھ کی قابل رہنمائی میں سویپ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
سویپ سرگرمیوں میں تمام عمر کے گروپوں اور پس منظر کے شہریوں کی فعال شرکت دیکھی گئی۔پروگرام نے ٹیک سیوی ووٹرز تک پہنچنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا چینلز کا بھی استعمال کیا، جس سے معاشرے کے تمام طبقات میں جامع کوریج اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، تعلیمی اداروں میں انٹرایکٹو سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تاکہ طلباء کو انتخابی شرکت کی اہمیت اور شہری ذمہ داری سے آگاہ کیا جا سکے۔سویپ جیسے اقدامات کے ذریعے، انتظامیہ فعال شہریت اور ووٹر کی شمولیت کے کلچر کو فروغ دے کر جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا