لوک سبھا انتخابات :گاندربل میں چنائو سرگرمیاں عروج پر

0
0

سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے انتخابی ریلیوں کاسلسلہ جاری
مختار احمد
گاندربل؍؍لوک سبھا الیکشن کے حوالے سے چوتھے مرحلے کے تحت تیرہ مئی کو ہونے والی سری نگر پارلیمانی نشت کی پولنگ کے لئے اس حلقے کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہے اور تمام اہم پارٹیاں اور آزاد اْمید واروں کی طرف سے ووٹروں کو اپنی اور راغب کرنے کے لئے جگہ جگہ جلسے جلوس اور روڈ شوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ضلع کی دو پارلیمانی حلقے کنگن اور گاندربل میں سیاسی پارٹیوں جن میں نیشنل کانفرنس پی ڈی پی اور اپنی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اپنے اپنے اْمید واروں کے حق میں ووٹ طلب کرنے کے لئے انتخابی ریلیوں میں شرکت کرکے اپنے منشور کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں جبکہ سیاسی لیڈر ایک دوسرے کو تنقید کانشانہ بھی بناتے ہیں بدھوار کو اپنی پارٹی کے سرپرست سید الطاف بخاری نے کنگن اور گنگرہامہ گاندربل میں عوامی جلوسوں سے خطاب کیا اور ووٹروں کو اْن کے پارٹی اْمید وار محمد اشرف میر کے حق میں ووٹ ڈالنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے اْن کی پارٹی کو ایک موقعہ دیں تاکہ اْن کا اْمید وار پارلیمنٹ میں ایک عوامی آواز بن کر جائے واضع گاندربل میں شیخ اشفاق جبار نے اپنی پارٹی کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا اور ان دنوں دونوں پارٹیاں مشترکہ طور انتخابی ریلیوں کا انعقاد کر رہے ہیں اس سے پہلے پی ڈی پی کے پارٹی اْمید وار وحید الرمان پرا نے بھی کئی سیاسی جلسوں اور روڈ شوز کا انعقاد کرکے ووٹروں سے ووٹ مانگا اْن کے ہمراہ سینیر پی ڈی پی لیڈر بشیر میر بھی تھے نیشنل کانفرنس بھی لگاتار عوامی مٹینگوں اور جلسے جلوس اور روڈ شو منعقد کر رہا ہے تنظیم کے سرپرست فاروق عبد اللہ نے کل ضلع میں ایک باری عوامی اجتماع سے خطاب کیا اْن کے ہمراہ پارٹی اْمیدوار آغا روح اللہ بھی تھے فاروق عبد اللہ نے بھی لوگوں سے کہا کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ دیکر انڈیا بلاگ کے اْمیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں جبکہ دوسری جانب دیگر آزاد اْمیدوار بھی ووٹروں سے اْن کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں واضع رہے سرینگر پارلیمانی حلقے میں 17لاکھ سے زائد رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جوکہ 24 اْمیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ووٹنگ مشینوں میں بند کریں گے تاہم سیاسی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ اس حلقے میں پی ڈی پی این سی اور اپنی پارٹی میں کانٹے کی ٹکر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔دریں اثنا ضلع میں پْرامن صاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ گاندربل نے تمام انتظامات کئے ہیں اس حوالے سے پولینگ عملے کو تیار رکھا گیا ہے جبکہ ایم سی سی کے اطلاق کو یقینی بنانے کے لئے ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی ٹیموں کو دن رات کام پر لگایا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی نہ ہوجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا