لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

0
76

نئی دہلی، // الیکشن کمیشن نے پیر کو دہلی، ہریانہ، بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں قومی راجدھانی دہلی کی سات، ہریانہ کی دس، اتر پردیش کی 14، بہار کی آٹھ، جھارکھنڈ کی چار، اڈیشہ کی چھ اور مغربی بنگال کی آٹھ نشستوں پر 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 مئی کو ہوگی اور 9 مئی تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔
کل سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا