لوک سبھا انتخابات کے لیے تیار رہیں:آزاد

0
0

جی ایم سی ڈوڈہ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر طارق آزاد نے ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جی ایم سی جموں کے سرجری کے سابق پروفیسر اور بانی پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ ڈاکٹر طارق پرویز آزاد نے آج چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد کی موجودگی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہیںپارٹی چیئرمین نے ڈاکٹر طارق کا خیرمقدم کیا اور اسے پارٹی کیڈر میں خاطر خواہ فروغ قرار دیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی کے پاس ان تمام لوگوں کے لیے دروازے کھلے ہیں جو لوگوں کی خوشحالی اور بہبود کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طارق نے جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں ہزاروں لوگوں کے لیے کام کیا۔ آزاد نے کہاکہ میرٹ ہماری پارٹی میں کامیابی کا معیار ہے، اس لیے ہم قابل اور سرشار لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہماری پارٹی میں شامل ہوں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم یہاں ہنر کو فروغ دینے اور یہ یقینی بنانے کے لیے ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی انتہائی حقیقی نمائندے کریں۔ اس دوران آزاد نے جموں سنٹرل میں عہدیداروں کی میٹنگ کی اور کارکنوں کے ساتھ زمینی سطح پر مضبوط تال میل پر زور دیا۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ پارٹی کیڈر کو مضبوط کرنے کے لئے بوتھ لیول اور کارنر میٹنگ کریں۔آزاد نے کہاکہ برسوں سے تقسیم اور مذہب پر مبنی سیاست نے سماجی بندھنوں کو توڑ دیا ہے اور ترقیاتی اور حقیقی عوامی مسائل نے پس پشت ڈال دیا ہے لیکن ڈی پی اے پی کبھی بھی ایسی سیاست میں ملوث نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بیدار ہونا ہوگا اور تفرقہ انگیز اور فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا ہوگی اور جموں و کشمیر کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے ووٹ دینا ہوگا۔ آزاد نے قائدین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کریں اور لوگوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے تمام کارکنوں اور لیڈروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں یونٹ کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ اس موقع پرآر ایس چیب جنرل سکریٹری، جگل کشور شرما صوبائی صدر، چوہدری ہارون کھٹانہ جنرل سیکریٹری، امین بھٹ صوبائی صدر کشمیر، ونود مشرا جنرل سیکریٹری، انیتا ٹھاکر جنرل سیکریٹری، چوہدری گھرو رام زونل صدر و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا