لوک سبھا انتخابات مےں سےکولر طاقتوں کا اتحاد خوش آئند : علمائے کرام

0
0

صوبہ جموں کے مفتی بورڈ کاقےام ، رےاست مےں امن و امان ہماری اولےن ترجےح :مفتی سےدبشارت حسےن
آکاش ملک
پونچھ صوبہ جموں کے علماءکا اجلاس ”جماعت اہلسنت نامی“تنظےم کے بےنر تلے رےاست کی مرکزی درسگاہ دار العلوم رضوےہ سلطانےہ سُرنکوٹ مےں منعقد ہوا ۔ اس موقعہ پر صوبہ جموں کے تمام آئمہ ،ذمہ داران مدارس،اور تمام سنی تنظےموں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدار ت رےاستی صدر آل انڈےا مسلم پرسنل لابورڈ مفتی سےد بشارت حسےن رضوی برکاتی صدر جماعت اہلسنت نے کی۔وہیں علماءنے کہا انتہاءپسند طاقتےں ملک کی سالمےت کے لئے خطرہ ہےں۔ آنے والے انتخابات مےں ملک کے مفاد مےں جو ہوگا علماءوہی کرےں گے ۔رےاست جموںو کشمےر کی اےک الگ تہذےب ہے ۔ےہاں کی عوام نے آمن و آمان برقرار رکھنے کے لئے ہمےشہ کوشش کی ہے ۔ہماری کوشش ہے ہم رےاست مےں آمن و امان بھائی چارے کے لئے ہمےشہ کوشش کرتے رہےں۔ اس لئے ہم رےاست جموں و کشمےر اور ملکی سطح اےک اےسی حکومت چاہتے ہےں جو کہ عوام کی فلاح کے لئے کام کرےں۔علماءنے کہا جماعت اہلسنت عنقرےب اپنے انتخابی فےصلے اعلان کرے گی ۔اس موقعہ پر فےصلہ لےا گےا کہ رےاست جموں و کشمےر مےں اسلامی معاملات حل کرنے کے لئے عدالت عدلےہ کا قےام عمل مےں لاےاجائے گا واضح رہے آج صوبہ جموں کے تمام ذمہ داروں کا اجلا س عمل مےں آےا جس مےںرےاست کی مجموعی صورتحال کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔اور آنے والے انتخابات کے تعلق سے جماعت کے لائحہ عمل کے بارے تبادلہ خےال کےا گےا اجلاس کے بعد جماعت کے ترجمان جنرل سکرےٹری مولانا بشارت حسےن ثقافی نے مےڈےا سے بات کرتے ہوئے کہاہماری رےاست کی مجموعی صورتحال کو کچھ سےاسی جماعتوں نے خراب کی ہے ۔لےکن جماعت اپنا مذےد انتخابی فےصلہ آنے والے دنوںمےں پرےس کانفرنس کرکے دے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا