لوک سبھا انتخابات میں غیر اطمینان بخش کارکردگی

0
0

اپنی پارٹی خود احتسابی کے لیے جائزہ اجلاس طلب کرے گی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سینئر رہنماوں نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی غیر اطمینان بخش کارکردگی کے وجوہات کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے آج پارٹی صدر دفتر پر ایک میٹنگ کے دوران حال ہی میں منعقد ہوئے لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کی غیر اطمینان بخش کارکردگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اسمبلی حلقوں میں پارٹی کی غیر اطمینان بخش کارکردگی عیاں تھی، اس لئے یہ لازم ہے کہ ان عوامل کا جائزہ لیا جائے جو اس کا سبب بنے ہیں۔ لیڈران نے طے پایا کہ سنیچر کو پارٹی کے تمام ضلع صدور کو سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر طلب کیا جائے-

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا