لوک سبھا الیکشن 2024 کے پیش نظر، ضلع الیکشن آفیسر، رام بن نے نوڈل آفیسران کا اجلاس طلب کیا

0
75

کہا الیکشن کے دوران اپنے متعلقہ کرداروں اور ذمہ داریوں کے لیے اچھی طرح سے تیار رہیں
لازوال ڈیسک
رام بن// آنے والے لوک سبھا الیکشن 2024 کے پیش نظر، ضلع الیکشن آفیسر، رامبن، بصیر الحق چودھری نے تمام نوڈل افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔وہیں پولنگ بوتھوں پر مناسب انتظامات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پر اے ڈی سی، ورونجیت سنگھ چڑک، اے آر او رام بن ایس ہرپال سنگھ اور مختلف کمیٹیوں کے نوڈل افسران موجود تھے۔ڈی ای او نے تمام نوڈل افسران کو انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ تمام ضلعی افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ، تمام سیاسی اداروں کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا خاکہ پیش کریں۔
نوڈل افسران کی جانب سے ان کے متعلقہ کاموں،کمیٹیوں کے حوالے سے کی گئی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈی ای او نے نوڈل افسران کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کے دوران اپنے متعلقہ کرداروں اور ذمہ داریوں کے لیے اچھی طرح سے تیار رہیں۔ انتخابی قوانین، ضوابط اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے عزم پر زور دیا گیا تاکہ انتخابی عمل کی دیانتداری اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔وہیںڈی ای او نے تمام پولنگ سٹیشنوں پر بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا