لوک سبھا الیکشن 2024: ڈی ای او کرگل نے ای ڈی وی کو جھنڈی دکھائی

0
78

ای ڈی وی فروری میںضلع کے ہر پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں گے
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ لوک سبھا انتخابات 2024 کے سلسلے میں، ضلع الیکشن افسر/ ڈپٹی کمشنر/ سی ای او، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، شریکانت سوسے نے آج کرگل کی تمام تحصیلوں کے لیے ای وی ایم ڈیموسٹریشن وین (ای ڈی وی) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ڈاکٹر خانزادہ محمد عثمان، این ٹی الیکشن، ذاکر حسین اور ڈی سی آفس اور ڈسٹرکٹ الیکشن سیل کرگل کے دیگر افسران موجود تھے۔واضح رہے ای ڈی ویزکو پورے ضلع میں عام لوگوں کو حساس بنانے کے لیے آئی ای سی کا مناسب مواد جیسے بینرز، الیکشن سے متعلق جِنگلز وغیرہ چلانے کے لیے آڈیو سسٹم فراہم کیے گئے ہیں۔اس موقع پربتایا گیا کہ ای ڈی وی فروری (2024) کے دوران ضلع کے ہر پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں گے تاکہ عام لوگوں کو ای وی ایم کے استعمال اور کام کا مظاہرہ کیا جاسکے۔ اس مشق کا مقصد ووٹروں کو ای وی ایم کے بارے میں موقع پر بیداری فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں آزادانہ طور پر حصہ لے سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا