لورن کے جنگلات میں بڑے پیمانے آتشزدگی، آگ بجھانے کے دوران دو افراد زخمی

0
0

محکمہ جنگلات ،پولیس اورمقامی عوام آگ بجھانے میں مصروف
ریاض ملک
منڈی؍؍ گزشتہ کئی روز سے منڈی اور لورن کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر جنگلوں میں لگی آگ نے نقصان پہونچایاہے۔ اگر چہ محکمہ جنگلات، پولیس، سوشل فارسٹری، کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اگ بجھانے میں اپنا بھر ہور تعاون دیا۔منڈی کافر کٹھا منڈی ٹاپ پر کمپارٹ نمبر 55ایچ میں لگنے والی آگ کو آج تیسرے روز بھی بجھانے کے لئے محکمہ جنگلات ودیگر کارکنان شامل رہے۔ جبکہ علاقہ کی عوام نے اگ بجھانے میں محکمہ کا ساتھ دیا۔ جس کی وجہ سے اگ پر قابو ابھی نہیں پایا گیا۔جبکہ اس دوران جنگلات محافظ عبدلقیوم عبدلمجید کمپا گارڈ ومحمد اکر دو نو ں بھی زحمی ہوگئے۔ جبکہ دنوں زحمیوں کو موقع پر علاج معالجہ کیاگیا۔ جبکہ اگ بجھانے والوں کے کپڑے وغیرہ بھی جل گئے ہیں۔اس کے علاوہ اج پانچویں روز بھی لورن کے جنگلات میں لگی اگ پر قابو نہیں پایاجاسکاہے۔اگر چہ محکمہ جنگلات پولیس اور عوام اگ بجھانے میں شدو مد سے مصروف ہیں۔ لورن کے جنگلات میں آگ اس قدر بھڑک رہی ہیکہ اس پر قابو پانا نہائیت ہی مشکل ہے۔ کیوں یہاں پانی وغیرہ کا بندوبسجاردور تک نظر نہیں ارہاہے۔ اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے اراکین نے لازوال کو بتایاکہ ایک طرف یوم جمہوریہ کو دیکھتے ہوے بھی ایک چیلنج ہے۔ لیکن پھر بھی محکمہ کے افیسران، محافظ اور دوسرے ورکران عوام کے ساتھ اگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ لورن میں لگی اگ کے بلندوبالا شعلوں پر قابو پاناناممکن ہوچکہ ہے۔ مزید بات کرتے ہوے فارسٹر رینج ?افیسر ،جنگلات گارڈ وغیرہ بھی اگ بجھانے میں شریک رہے۔ لورن کمپاٹ نمبر 108میں لگی اگ بے قابو ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ وہ لورن جنگلات میں لگی اگ کے لئے جلد از جلد نفری بھیج کر اگ پر قابو کیا جاے۔رینج آفیسر حویلی ونود کمار شرما، جاوید اقبال ریج افیسر، فارسٹ پروٹیکشن فورس، محکمہ جنگلات وعوام مردو خواتین دیہہ نے کمپارٹ منٹ نمبر 108ڈؤبا میں اگ پر کچھ حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ اگر چہ لورن منڈی ودیگر علاقوں کے جنگلات میں لگی اگ کو بجھانے والے عملہ کی دیکھ ریکھ ڈویزنل جنگلات افیسر نوید مغل ہر جگہ پر اگ ہر قابو پایا جا رہا ہے۔ اور ان کی جانب سے عوام الناس کو بھی یہ پیغام دیاجاراہیکہ وہ جنگلات کو اگ لگانے والے افراد کی نشاندہی میں میں محکمہ کا ساتھ دیں۔ تاکہ آئیندہ کے لئے جنگلات دشمنوں پر نکیل کسی جاسکے۔ اس موقع پر گارڈ عبدلقیوم نے فارسٹر عطااللہ نیازی، منیر حسین فارسٹ پروٹیکشن فورس، بیٹ گارڈ شاہ پیر شاہ، کمپا گارڈ غلام دین، عبدلمجید کمپا ورکر، محمد اکرم محمد عرفان اور غزالی کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسران کا بھی شکریہ اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا