لفٹینٹ گورنر نے سرینگر کے اہم انفراسٹرکچر ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا معائینہ کیا

0
0

سرینگر
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر کے اہم انفراسٹرکچر اور سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔

https://jkrajbhawan.nic.in/
لفٹینٹ گورنر نے نور جہاں پُل ، قمر واری ، ووڈن پیڈسٹرین برج ، امیرا کدل اور جہلم ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ رائٹ ریور بینک سے آگے جے کے آرٹس ایمپوریم سے امیرا کدل تک کے پروجیکٹ سائٹس کا دورہ کیا اور افسران اور عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ کہ وہ پراجیکٹس کی مقررہ مدت میں کام کو مکمل کریں ۔
انہوں نے سرینگر لال چوک کا بھی دورہ کیا اور دکانداروں اور تاجروں سے بات چیت کی ۔
لفٹینٹ گورنر کے ہمراہ سیکرٹری پبلک ورکس( آر اینڈ بی ) مسٹر بھوپندر کمار ، ڈویژنل کمشنر کشمیر مسٹر وجے کمار بدھوری ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ ، سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ ڈاکٹراویس احمد اور دیگر متعلقہ افسران تھے ۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا