بھر پور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار انتظام اور جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی مربوط ترقی کیلئے کلیدی مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر کے یو ٹی کیلئے وائلڈ لائف بورڈ کی 5 ویں میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جنگلات اور ماحولیات مسٹر دھیرج گپتا ، سپیشل ڈی جی کرائم اے کے چودھری ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت کی پیداوار مسٹر شلیندر کمار ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اینڈ ایچ او ایف ایف اور پی سی سی ایف /چیف وائلڈ لائف وارڈن جے اینڈ کے مسٹر سرویش رائے نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں بھر پور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار انتظام اور جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی مربوط ترقی کیلئے مختلف کلیدی مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنگلی حیات کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کئی ایجنڈا نکات کی منظوری دی گئی ۔ لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ حکام کو جنگلی حیات کے قیمتی وسائل کے تحفظ کیلئے بیداری بڑھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تمام بڑے عوامی مقامات پر جمبو چڑیا گھر جیسے میگا پروجیکٹس کی نمائش کو بڑھانے کیلئے پروموشنل سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔
لفٹینٹ گورنر نے جمبو چڑیا گھر کی توسیع کی تجویز کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے گذشتہ بورڈ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی ۔ میٹنگ کے دوران پیش کئے گئے ایجنڈا کے مختلف نکات میں گلمرگ وائلڈ لائف سینکچری میں کنڈوری سکی لفٹ ، یاتری نواس کی تعمیر اور بہو کنزرویشن ریزرو ، جموں میں شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی طرف سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر ، چھت زوراور آپریشنل ٹریک ، انسانوں اور جانوروں کے تنازعہ کے انتظام ، پانی کی فراہمی کی مختلف اسکیموں اور سڑکوں کے منصوبوں کیلئے گاڑیوں کی خریداری شامل ہے ۔
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے راج باغ سرینگر میں وائلڈ لائف آفس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور جمبو چڑیا گھر پر ایک کافی ٹیبل بک اور ایک مختصر فلم کا اجراء کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے جسروٹا وائلڈ لائف سینکچری کٹھوعہ جموں و کشمیر میں جنگلی حیوانات ( ممالیہ ، پرندے اور تتلیوں ) اور نباتات کے حیاتیاتی تنوع کے بارے میں ایک رپورٹ اور کشمیر کے ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو پر ایک کتابچہ بعنوان Conseryation Triumph -2024 بھی جاری کیا ۔ لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، سیکرٹری قبائلی امور مسٹر شیو اننت طائل ، نامور کنزرویشنسٹ ، ماہرین ماحولیات ، آرمی کے نمائندے ، بوٹنیکل سروے آف انڈیا ، نیشنل سوسائٹی آن واٹر ریسورسز ، ویٹ لینڈز اینڈ فاریسٹ اور بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔